وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ملکی سالمیت کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مزید جارحیت کی تو اس کا مزید قوت سے جواب دیا جائیگا۔
انہوں نے ہفتہ کے روز سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی جرات وبہادری کو تاریخ کی کتب میں درج کیا جائیگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جبکہ فوجی قیادت اپنے جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کیلئے ان کے شانہ بشانہ رہی ۔