جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے

جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج احمد شریف چودھری راولپنڈی میں آپریشن بنیان مرصوص کی وجہ سے معطل ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر، وزیر داخلہ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جنرل سید عاصم منیر نے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ دیکھا۔

جنرل عاصم منیر کی سٹیڈیم میں موجودگی کو دیکھتے ہوئے شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ بادہ ، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے جس کے جواب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

-- مزید آگے پہنچایے --