اسلام آباد میں 36 لاکھ روپے کا اپارٹمنٹ پیش کرنا، دیرینہ خواب کی تکمیل ہے: محسن شیخانی

اسلام آباد میں 36 لاکھ روپے کا اپارٹمنٹ پیش کرنا، دیرینہ خواب کی تکمیل ہے: محسن شیخانی

 ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز پاکستان (آباد) کے سابق چیئرمین اور ایم ایس ڈویلپرز کے بانی محسن شیخانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں صرف 36 لاکھ روپے قیمت رکھنے والے اپارٹمنٹس پیش کرنا، میرے ایک دیرینہ خواب کی تکمیل ہے۔ وہ پاکستان کے سب سے افورڈایبل اپارٹمنٹس "’’ویہارا”‘‘ کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میں ایک پرہجوم میڈیا بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو واثق نعیم، ممتاز سٹی کے چیف ایگزیکٹو عمیر ممتاز بٹ، گندھارا سٹی کے چیف ایگزیکٹو راجا ابراہیم طاہر، مشہور انفلوئنسرز، وی لاگرز، رئیل سٹیٹ اور میڈیا کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ محسن شیخانی نے کہا کہ "ویہارا” میں سٹوڈیو اپارٹمنٹس کے علاوہ ایک بیڈ اور دو بیڈ کے اپارٹمنٹس تیار ہو ں گے۔ ویہارا کے اپارٹمنٹ ٹاورز، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع بہترین رہائشی سکیموں ممتاز سٹی اور گندھارا سٹی میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد رہائشی یونٹس کی کمی ہے جسے پورا کرنے کے لئے ملک بھر میں کم قیمت رہائشی پراجیکٹس کی ضرورت ہے، "ویہارا” ہماری طرف سے ان لوگوں کو کم قیمت رہائش فراہم کرنے کی کوشش ہے جو برسوں سے اپنی فیملی کے سر پر ایک چھت کا خواب دیکھتے آئے ہیں۔ محسن شیخانی نے اس موقع پر سٹوڈیو، ایک بیڈ اور دو بیڈ اپارٹمنٹس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ادائیگی کے آپشنز اور آسان قسطوں کی سہولت کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپارٹمنٹس کم قیمت ضرور ہیں مگر ان کا معیار اور دستیاب سہولتیں وہی ہیں جو اسلام آباد کے عمدہ اپارٹمنٹس میں ملتی ہیں۔ ان اپارٹمنٹس میں خواتین کے لئے تربیتی مراکز، سکل ڈویلپمنٹ سینٹرز، بے بی ڈے کئیر مراکز بھی موجود ہوں گے۔ محسن شیخانی نے کہا کہ یہ اپارٹمنٹس آباد اور بارونق ممتاز سٹی اور گندھارا سٹی میں واقع ہیں جنہیں اسلام آباد ائیرپورٹ سے متصل ہونے کے باعث آئیڈیل لوکیشن قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہ میٹرو بس نیٹ ورک کے ذریعے اسلام آباد اور راولپنڈی سے براہ راست منسلک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا وژن یہ ہے کہ کم قیمت یونٹس کا یہ سلسلہ پاکستان کے تمام اہم شہروں میں شروع کیا جائے جہاں افورڈایبل رہائش کی سب سے زیادہ ضرورت مڈل کلاس کو ہے۔ کم قیمت رہائشی یونٹس تیار کرنا اور پاکستان کے لوگوں کو پیش کرنا میرے برسوں پرانے خواب کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈویلپر کی حیثیت سے میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بھی اپنے ملک کو، اپنے لوگوں کو کچھ دیں، ویہارا کے کم قیمت، افورڈایبل اپارٹمنٹس، ہماری طرف سے اس ملک کا قرض چکانے کی ایک معمولی سی کوشش ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --