پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، آرمی چیف

پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار واب دیا، جو اسے یاد رہے گا۔یومِ تشکر کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمے دارانہ تھا۔خیال رہے کہ معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا، افواجِ پاکستان کو قوم نے سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --