ینگ انجینئرز سوسائٹی پاکستان کے بانی و چیئرمین، انجینئر عبدالحسیب منصوری نے ڈاکٹر افضال الحق کو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے طور پر تقرری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ڈاکٹر افضال الحق کی بطور وائس چانسلر شمولیت کو ادارے کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین قدم قرار دیا۔
عبدالحسیب منصوری نے چانسلر اکبر علی خان کی وائس چانسلر ڈاکٹر افضال حق کی اس اہم تقرری کو بھی سراہا اور اسے ادارے کی ترقی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر افضال الحق نے ملک بھر کے انجینئرز کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالحسیب منصوری نے مزید کہا کہ ینگ انجینئرز سوسائٹی پاکستان ملک کی مختلف جامعات کے ساتھ مل کر انجینئرز کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے، جن کے تحت نوجوان انجینئرز کو مفت شارٹ کورسز کرنے کے مواقع میسر آئیں گے اور ان کے لیے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔