وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا عزم

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا عزم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو مشترکہ مفید اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون پراطمینان کا اظہارکیا۔جنوبی ایشیاء کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کاخواہاں ہے اوراس لئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی پراتفاق کیا۔انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان سند ھ طاس معاہدے کوچیلنج کرنے کی بھی اجازت نہیں دیگا۔شہبازشریف نے جنگ بندی کی پاسداری کرنے اورہرقیمت پراپنی خودمختاری اورسالمیت کا دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔متحدہ عرب امارات کے صدرنے امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات جنوبی یشیاء میں امن واستحکام برقراررکھنے کی حمایت کرتاہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --