پاکستان کسی بھی جارحیت پر اپنی خودمختاری،علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا،وزیراعظم

پاکستان کسی بھی جارحیت پر اپنی خودمختاری،علاقائی سالمیت کا دفاع کرے گا،وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کے مفاد میں بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے دوستانہ انداز اور گرمجوشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صد ر علیوف کی غیر متزلزل حمایت پاکستان کے لوگوں سے والہانہ محبت کا ایک اور اظہار ہے۔اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی۔صدر علیوف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --