پاکستان اورکویت کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اورکویت کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

پاکستان اورکویت نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کومزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق کویت میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور میں کیا گیا۔فریقین نے تجارت ،سرمایہ کاری، انسانی وسائل، قونصلر اورعوام کے درمیان رابطوں سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کاجائزہ لیاتاکہ دوطرفہ تعاون کومزیدفروغ دیاجاسکے۔انہوں نے علاقائی اوربین الاقورمی مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا۔اس کے علاوہ تعاون اورمشاورت جاری رکھنے کابھی اعادہ کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں اضافے اوراعلیٰ سطحی روابط اورتبادلوں کی رفتار پراطمینان کا اظہارکیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --