احسن اقبال کا وسطی ایشیائی ریاستوں سے سڑک، ریل اور سمندری تجارتی روابط قائم کرنے پر زور

احسن اقبال کا وسطی ایشیائی ریاستوں سے سڑک، ریل اور سمندری تجارتی روابط قائم کرنے پر زور

منصوبہ بندی، ترقی اورخصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے وسطی ایشیائی ریاستوں کیساتھ سڑک ،ریل اورسمندر کے ذریعے تجارتی روابط کے قیام پرزوردیاہے۔وہ اسلام آباد میں ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کے بارے میں پر ورکنگ گروپ کے دوسرے مشاورتی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی نیٹ ورک کے نفاذ سے وسطی ایشیائی ممالک کو گوادر، کراچی اور نئے راستوں کے ذریعے جنوبی ایشیائی منڈیوں تک رسائی فراہم کرکے پاکستان کو اپنی تجارت متنوع بنانے میں مدد ملے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --