آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر شکرانے کی نماز

آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر شکرانے کی نماز

پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے کراچی میں مسلح افواج کے آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر شکرانے کی نماز ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے جنگ کے دوران الرٹ رہنے والے فوجیوں کی عیادت کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے جو قوم کا تاج ہیں۔کور کمانڈر نےآپریشن بُنیان مرصوص کی کامیابی پر شکرانے کی نماز  کی کامیابی پر تمام افسران اور جوانوں کو مبارکباد دی اور جنگ کے دوران ان کی تیاریوں اور جوش کو سراہا۔کور کمانڈر نے آپریشن کے دوران بولاری ایئر بیس پر زخمی ہونے والے فضائیہ کے جوان کی عیادت بھی کی اور دشمن کے خلاف بلند حوصلے اور بہادری کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کی تعریف کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --