وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے قومی معیشت کے فروغ کے لئے پاکستان ریلوے اور واپڈا کے درمیان مضبوط تعاون پر زور دیا ہے۔وہ اسلام آباد میں چیئرمین واپڈا سجاد غنی سے گفتگو کر رہے تھے۔فریقین نے پاکستان کے توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کی تلاش پرغورکیا۔سجاد غنی نے کہا کہ واپڈا پاکستان ریلوے کے ساتھ مل کر نئے منصوبوں پر کام کرنے کیلئے تیار ہے، جس سے توانائی کے بحران کو حل کرنے اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
