پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔2000 مرد وخواتین رضاکاران نے خود کورجسٹرکروا لیا، خواتین کی بڑی تعداد رجسٹریشن کے لیے پہنچ گئی ،کسی بھی ہنگامی حالت کے لیے اپنی سروسز محکمہ شہری دفاع کو پیش کر دیں۔محکمہ شہری دفاع کی جانب سے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں رضاکاروں کی رجسٹریشن جاری ہے، اس سلسلہ میں شعبہ ٹریننگ کا سٹاف خواتین رضاکاران کی رجسٹریشن میں مصروف ہے۔
