رومن کیتھولک چرچ نے کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو آنجہانی فرانسس کا جانشین اور نیا پوپ منتخب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق رابرٹ پریوسٹ امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ ہیں، وہ غیرمتوقع طور پر کیتھولک چرچ کے نئے سربراہ منتخب ہوئے ہیں اور انہوں نے لیو چہارم کا نام اختیار کیا ہے۔پوپ لیو چہارم، سسٹین چیپل کے اوپر ایک چمنی سے سفید دھواں اٹھنے کے تقریباً 70 منٹ بعد سینٹ پیٹرز باسیلیکا کی مرکزی بالکونی پر نمودار ہوئے، جس سے یہ ظاہر ہوا کہ 133 کارڈینل الیکٹرز نے 1.4 ارب اراکین پر مشتمل کیتھولک چرچ کے لیے ایک نیا رہنما منتخب کر لیا ہے۔نئے پوپ نے خوشی مناتے ہوئے ہجوم سے کہا، ’ آپ سب پر سلامتی ہو۔’
