پاک بھارت جنگ کو کنٹرول کرنا امریکا کا کام نہیں، نائب امریکی صدر

پاک بھارت جنگ کو کنٹرول کرنا امریکا کا کام نہیں، نائب امریکی صدر

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا، امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، کشیدگی میں کمی کا صرف کہہ سکتے ہیں۔جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ جنگ ختم کردیں، جنگ کو کنٹرول کرنا امریکا کا کام نہیں، امریکا پاکستان، بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، ایٹمی قوتوں کا ٹکراؤ ہمیشہ تشویشناک ہوتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --