جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیاگیا۔کراچی ائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے جمعرات کی رات 12 بجے تک بند کیا گیا تھا جو اب فوری طور پر بحال ہوگیا ہے۔دوسری جانب لاہورکی فضائی حدود میں بند کیےگئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی اے اے نے جمعرات کی صبح لاہور کی فضائی حدود میں متعدد فضائی روٹس بند کر دیے تھے۔ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --