لاہور ہائیکورٹ،کیسز کی نوعیت کے مطابق فائل کورز کو مختلف رنگوں کی شکل دیدی گئی

لاہور ہائیکورٹ،کیسز کی نوعیت کے مطابق فائل کورز کو مختلف رنگوں کی شکل دیدی گئی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے حکم پر کیسز کی نوعیت کے مطابق فائل کورز کو مختلف رنگوں کی شکل دیدی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں کیسز دائر کرنے کیلئے مختلف رنگوں کی فائلوں کا استعمال 15 جون سے شروع ہو کر 15 جولائی تک مکمل ہو گا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سفید رنگ کا فائل کور رٹ برانچ کیلئے ہو گا، گلابی بارڈر والی فائل فیملی کیسز، گہرے زرد رنگ کے بارڈر والی فائل دیوانی نوعیت، نیلے بارڈر والی فائل فوجداری کیسوں کیلئے مقرر کی گئی ہے، مکمل نیلے رنگ والا فائل کور فوجداری برانچ کی فائلوں کیلئے ہو گا۔اس کے علاوہ مکمل بھورے رنگ والا فائل کور کمرشل اور ٹیکس برانچ کی فائلوں کیلئے استعمال ہو گا، مکمل نارنجی رنگ والا فائل کور الیکشن ٹریبونل کیسز کیلئے استعمال ہو گا، فائل کورز کو مختلف رنگوں سے منسوب کرنے سے کیسز کو ٹریس کرنے میں آسانی ہو گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --