وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن اورخرم خان ورک نے بھی ملاقاتیں کیں، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملکی و سیاسی امور،بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیکرملک محمد احمد خان کو پنجاب اسمبلی امور بطریق احسن سرانجام دینے پر سراہا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ گھر بنانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ طلبہ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پراجیکٹس کو سراہتے ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی محمد عاصم شیر میکن نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ترقیاتی منصوبوں میں ارکان صوبائی اسمبلی سے مشاورت قابل تحسین ہے، سرگودھا میں محمد نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ اپنی مثال آپ ہے۔محمد عاصم شیر میکن نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی محمد نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پراجیکٹ میں دلچسپی کو سراہا۔رکن پنجاب اسمبلی خرم خان ورک نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف کی یاد تازہ کر دی ہے۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم شعبوں پر حکومت کام کر رہی ہے، عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پورے صوبے میں روٹی کی قیمت دیگر صوبوں سے کم ہے، موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔
