ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارےکی علامت ہے، آئی ایس پی آر

ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارےکی علامت ہے، آئی ایس پی آر

ترک بحری جہاز ٹی سی جی بویو کاڈا خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا۔یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتائی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر ترک بحری جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران پاک ترک بحری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال ہو گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک بحری جہاز کی آمد پاک ترک لازوال دوستی اور بھائی چارےکی علامت ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --