صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال زیربحث آئے گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا۔اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بحث کی جائے گی، اور قومی اسمبلی میں موجود عوامی نمائندے حکومت کو لائحہ عمل بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔