پہلگام فالس فلیگ،چین کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

پہلگام فالس فلیگ،چین کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

چین نے پہلگام فالس فلیگ واقعہ پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر اور چینی صدر کے سابق مشیر ڈاکٹر Victor Gao نے پہلگام واقعہ کی آزادانہ اور قابل اعتماد تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کی توثیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کی مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ہرقسم کی جارحیت سے گریز کرنا انتہائی ضروری ہے۔ڈاکٹر Victor Gao نے مزید کہا کہ چین کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا اور پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے دفاع کے لئے بیجنگ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --