عالمی ذرائع ابلاغ نے پہلگام کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد مسلمانوں کے خلاف مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی سرپرستی میں جاری نفرت انگیز مہم کو بے نقاب کردیا ہے۔عالمی ماہرین نے بھارت میں مسلم مخالف جذبات میں اضافہ اور مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کردار سے متعلق تشویشناک’ چشم کشا تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹس میں بھارت کے مختلف حصوں خاص طورپر اترپردیش’ ہریانہ اور مہاراشٹرا میں تشدد کی ایک نئی لہر کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جہاں اقلیتوں کے خلاف حملوں اوردھمکیوں کے واقعات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹس میں مسلمانوں کے ساتھ مودی حکومت کی بڑھتی ہوئی مخاصمت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جہاں بھارتی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔الجزیرہ کے مطابق پہلگام واقعے کے فوری بعدبھارتی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کیلئے اسلام مخالف پروپیگنڈے پر مبنی گانے جاری کئے ہیں۔