مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی، صدر وزیراعظم کی مبارکباد

مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی، صدر وزیراعظم کی مبارکباد

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے۔تمام گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ خدمات کا انعقاد کیا جائے گا۔دریں اثنا، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ملک میں گرجا گھروں کے ارد گرد خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں پاکستان کے قیام کی تاریخی جدوجہد اور اس کی مسلسل سماجی و اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری مزید جامع، خوشحال اور متحد پاکستان کی تشکیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --