اورنگزیب ورلڈ بینک، آئی ایم ایف  کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ

اورنگزیب ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف اسپرنگ میٹنگز 2025 میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔یہ ملاقاتیں پیر سے شروع ہوں گی اور 26 اپریل تک جاری رہیں گی۔دورے کے دوران وزیر خزانہ عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں اور کمرشل اور سرمایہ کاری بینکوں کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکی کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔امریکی سٹیٹ اور ٹریژری ڈیپارٹمنٹس کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی اس دورے کا حصہ ہیں۔وزیر خزانہ موسمیاتی کارروائی کے لیے وزرائے خزانہ کے اتحاد کے 13ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --