تجارت بڑھانے کیلئے نئی میری ٹائم تجارتی راہداریوں کا آغاز کیا جائیگا،جنیدانور

تجارت بڑھانے کیلئے نئی میری ٹائم تجارتی راہداریوں کا آغاز کیا جائیگا،جنیدانور

بحری امور کے وزیر جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ مشرقی افریقی برادری کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے نئی میری ٹائم تجارتی راہداریوں کا آغاز کیا جائے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک اقدام نہ صرف ہماری برآمدی صلاحیت کو تقویت دے گا بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں کھول کر پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

جنید چوہدری نے کہا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی پورٹ کو جبوتی سے جوڑنے والی ایک براہ راست شپنگ لائن کا قیام شامل ہے، جو مشرقی افریقہ کے لیے ایک اہم گیٹ وے ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں گوادر پورٹ کی مکمل ترقی دیکھی جائے گی اور اسے ایک طویل المدتی برآمدی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا جو خاص طور پر افریقی مارکیٹ کو بھی پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --