وزیراعظم شہبازشریف نے لیبیا میں کشتی حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے میں 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے، دفترخارجہ اور لیبیا میں ہمارا مشن میتوں کے حصول کیلئے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے حادثوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدام کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ لوگوں کو پیاروں کی نعشیں وصول نہ کرنی پڑیں۔
