ضلع کرم میں قیام امن کا دوسرے مرحلے میں بنکرزکی مسماری کا عمل مکمل ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں تمام بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ختم کرنے کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، پورے کرم کو بنکرز سے پاک کیا گیا ہے، اب اسلحہ جمع کرنے کا عمل شروع ہوگا۔ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ جتنا بھی غیرقانونی اسلحہ ہے وہ جمع کیا جائے گا، اسلحہ جمع کرنے پر تمام فریقین پہلے ہی رضامندی ظاہر کر چکے ہیں، پولیس اوردیگر اداروں کے تعاون سے ضلع کرم میں امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔
