گندم کے سرکاری ریٹ مقرر نہ ہونے سے کاشتکار پریشان

گندم کے سرکاری ریٹ مقرر نہ ہونے سے کاشتکار پریشان

پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم کٹائی کا عمل شروع ہوگیا۔سندھ میں سرکاری سطح پر خریداری اور ریٹ مقرر نہ ہونے پر کاشتکار پریشان ہیں جبکہ پنجاب کا کسان قیمت کم ملنےپرپریشان ہے۔مرکزی صدر کسان اتحادنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت بہتر ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوگیا ہے،گندم کا ریٹ نہ ملنےسےکسان کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے، ابھی تک حکومت نے گندم کا ریٹ نہیں نکالا۔

-- مزید آگے پہنچایے --