شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کل منائی جائے گی

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کل منائی جائے گی

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چھیالیسویں برسی کل منائی جائیگی۔اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹرز کی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔اس حوالے سے مرکزی تقریب نوڈیرو کے قریب گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں بھٹو کے مزار پر ہوگی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائیگی۔سندھ حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --