پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے، چاند کے بارے میں حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔ریسرچ رویت ہلال کونسل کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پایا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قویٰ امکان ہے، انسانی آنکھ سے چاند کا نظارہ کیا جا سکے گا۔دوسری جانب عمان، شام، مسقط، ایران میں شوال کا چاند نظرنہیں آیا، عید الفطر کل (بروزپیر) ہوگی۔انڈونیشیا، ملائیشیا، بنگلا دیش میں بھی عیدالفطر 31 مارچ (بروزپیر)منانے کا اعلان کیا گیا ہے، فلپائن، برونائی، آسٹریلیا میں بھی عید الفطر کل ہوگی۔
