پاکستان نے ڈبلیوٹی او کے فشریز سبسڈی معاہدے کو باضابطہ تسلیم کرلیا

پاکستان نے ڈبلیوٹی او کے فشریز سبسڈی معاہدے کو باضابطہ تسلیم کرلیا

پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے عالمی تجارتی تنظیم کے فشریز سبسڈی معاہدے کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔پاکستان کی منظوری کے بعد اِس طرح ڈبلیو ٹی او معاہدے کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد چورانوے ہو گئی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے کئے گئے اس معاہدے کے تحت پاکستان کو فشریز فنڈ سے وسائل تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ مزید یہ کہ اس سے غیرقانونی ماہی گیری کے عمل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

فشریز سبسڈی معاہدے سے سمندری وسائل کا تحفظ ہو گا اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ماہی گیری سے عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی قدربڑھے گی جبکہ پاکستان کی معیشت میں ماہی گیری کا حصہ بڑھنے اور برآمدات میں اضافے کی بھی قوی اُمید ہے۔اس معاہدے سے پاکستان کی ماہی گیری کی صنعت کو جدید فنی معاونت اور مالی مدد ملے گی جبکہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اِس اقدام کی بدولت سمندری حیات کے تحفظ سے ماہی گیری کے شعبے میں طویل مدتی استحکام ممکن ہو گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --