ملک بھر میں ماہ رمضان کا آخری جمعہ ”جمعتہ الوداع” آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان کی خوشحالی اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔علماء اور آئمہ کرام نے جمعہ کے خطبات میں جمعتہ الوداع اور ماہِ صیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔رواں سال جمعتہ الوداع اور ستائیسویں رمضان المبارک ایک ہی روز آئے ہیں جسے بابرکت تصور کیا جا رہا ہے۔ادھر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے آج یوم القدس بھی منایا جا رہا ہے۔