چترال، موسلا دھار بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں بند

چترال، موسلا دھار بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں بند

چترال میں موسلا دھار بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئیں۔چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں درخت اور درجنوں کچے مکانات بھی گر گئے، متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی ہے جبکہ خراب موسم کے پیش نظر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چترال میں بارش اور برف باری کے باعث آڑو، بادام، ناشپاتی اور سیب کی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق خراب موسم کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام سکولوں میں 2 روز کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کوہستان اور چلاس میں بھی موسلا دھار بارش اور لینڈسلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم 3 مقامات سے بند ہو گئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --