ریلوے پولیس میں پانچ سو اہلکار بھرتی کئے جائیں گے ،حنیف عباسی

ریلوے پولیس میں پانچ سو اہلکار بھرتی کئے جائیں گے ،حنیف عباسی

ریلوے کے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے دہشتگردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کردیا ہے۔کوئٹہ میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اندرون و بیرون ملک دہشتگردوں کا تعاقب جاری رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ جعفرایکسپریس پشاور سے اپنا سفرآج سے شروع کردے گی اور ٹرین کی حفاظت کے لئے سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ریلوے پولیس میں پانچ سو اہلکار بھرتی کئے جائیں گے جن میں سے ستر فیصد بلوچستان میں تعینات کئے جائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --