پاکستان اور اٹلی کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور اٹلی کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں توانائی، تیل و گیس کی دریافت اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔وزیر پیٹرولیم نے توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں جن سے عالمی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر پیٹرولیم نے اطالوی کمپنیوں کو آئندہ ماہ منعقد ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

اطالوی سفیر نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں تعاون  کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا اور توانائی کی پیداوار میں جدت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لیے مضبوط شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --