امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، چیئرمین سینیٹ

امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، چیئرمین سینیٹ

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات اس کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں۔وہ امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نتالی بیکرسے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ نے امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے نئے شعبوں کی تلاش میں حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کے دوران صف اول کی ریاست کے طور پر پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔امریکی ناظم الامور نے اس بات کی توثیق کی کہ پاکستان امریکہ کا ایک اہم شراکت دار ہے اور ٹرمپ نے بھی انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --