کھانے پینے کی اشیاء اور توانائی کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کا دبائو کم ہوا، وزارت خزانہ

کھانے پینے کی اشیاء اور توانائی کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کا دبائو کم ہوا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں مالیاتی اور خارجی محاذوں پر استحکام دیکھا جا رہا ہے۔وزارت نے اپنی معاشی کارکردگی کی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور توانائی کے نرخوں میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کا دبائو کم ہوا ہے جبکہ مالیاتی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں جس سے مالیاتی خسارے میں کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بیرونی شعبہ زائد حسابات جاریہ، برآمدی نمو، ترسیلات زر میں استحکام اور بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کی بدولت مستحکم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --