نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کاعزم

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کاعزم

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے آذر بائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبوں کی تجاویز کے بارے میں اسلام آباد میں ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے سرمایہ کاری کے قابل عمل منصوبوں کے ذریعے معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے فیصلوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --