غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں دس دن باقی رہ گئے ہیں۔حکومت نے ان افراد کو اس ماہ کی اکتیس تاریخ تک ملک چھوڑنے کی مہلت دے رکھی ہے۔حکومت وطن واپس جانے والوں کیلئے خوراک اور صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔ادھرغیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا عمل جاری ہے اوراب تک آٹھ لاکھ چوہتر ہزار دو سو بیاسی افغان باشندے واپس جا چکے ہیں۔
