وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض ہنر نہیں، ٹیکنالوجی ایجوکیشن روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے، دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی، دیہی خواتین گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی، پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی، دیہات کی 27 ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم، صنفی مساوات، باعزت روزگار، معاشی عدم مساوات میں کمی جیسے اہداف حاصل ہوں گے، آن لائن ٹریننگ کے دوران دیہی خواتین کو اسکالر شپ بھی دیا جائے گا، آن لائن ٹریننگ کی تکمیل پر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور فری وائی فائی ڈیوائس ملے گی، پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام دیہی خواتین کو 6 ماہ آن لائن ٹریننگ دی جائے گی، دیہی خواتین کو مکمل آئی ٹی، ویب ڈیولپمنٹ اور کوڈنگ کی آن لائن ٹریننگ دی جائے گی۔
