چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ کراچی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کےفور منصوبہ کو جون 2026 میں مکمل کر لیا جائے گا۔چیئرمین واپڈا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کو بتایا کہ کراچی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے کےفور منصوبہ کو جون 2026 میں مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہر میں پانی کی تقسیم کیلئے تاحال منصوبہ بندی بھی شروع نہیں کی جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں 2 سے 3 سال کی تاخیر ہو سکتی ہے۔
