وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے۔ گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی اور پاکستانی سفیر احمد فاروق نے جدہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا۔وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کے دورہ کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، معاشی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب پہنچے ہیں۔وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنما تجارت، اہم شعبوں میں شراکت داری اور وسیع تر اقتصادی تعاون پر بات چیت کریں گے۔ملاقاتوں کے دوران غزہ کی صورت حال، مشرق وسطیٰ کی تبدیلیوں اور امت مسلمہ کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --