وزیراعظم کا ملک سے ہیپاٹائٹس سی کے مکمل خاتمے کاعزم

وزیراعظم کا ملک سے ہیپاٹائٹس سی کے مکمل خاتمے کاعزم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان سے ہیپا ٹائٹس سی کے مکمل خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان میں ہیپا ٹائٹس سی کے خاتمے کے تجرباتی منصوبے کی کامیابی سے تکمیل کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں تجرباتی منصوبے میں شامل افراد کی کوششوں کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ اس اقدام سے خطے سے ہیپا ٹائٹس سی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیپا ٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کو فروغ دینے اور اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے مل کر کام کریں گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جناح میڈیکل سینٹر تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ہیپا ٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کو صحت کے شعبے کا ایک اہم منصوبہ قرار دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --