پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق 23 فروری تک پنجاب اسمبلی کے 21 اجلاس منعقد، 106 دن کی نشستیں ہوئیں، پہلے پارلیمانی سال میں 35 بل پیش کیے گئے، جن میں سے 25 منظور ہوئے.پہلے پارلیمانی سال میں پرائیویٹ بلز کے 18 نوٹسز موصول، 8 ایڈمٹ ہوئے، 7 کمیٹیوں کو ریفر جبکہ 3 بل منظور ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک استحقاق کے 86 نوٹسز موصول، 86 ایڈمٹ، 46 کمیٹیوں کو ریفرکئے گئے، تحریک التوائے کار کے 679 نوٹسز موصول، 288 ایڈمٹ، 287 نمٹائے گئے.پہلے پارلیمانی سال میں پنجاب اسمبلی کو 327 قراردادیں موصول ہوئیں جس میں 124 ایڈمٹ اور 38 منظور ہوئیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --