پاکستان اور بحرین کا دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور بحرین کا دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر، جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے اسلام آباد میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی ، علاقائی سمندری حدود کی سیکیورٹی کی صورتحال اور دفاع، تربیت اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی گشت کے ذریعے سمندری حدود کے تحفظ اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے بارے میں پاک بحریہ کے اقدامات کواجاگرکیا۔جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے خطے میں سمندری حدو د کے تحفظ کی مشترکہ کوششوں کے لئے پاک بحریہ کے تعاون اور غیر متزلزل عزم کو سراہا ۔فریقین نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط اورجامع بنانے کا عہد کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --