حکومت عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لئے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔اس حوالے سے جرمنی میں دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی میلے ”آئی ٹی بی برلن”2025 میں پاکستان نے بھر پور شرکت کی۔ اس تقریب کے دوران پاکستانی پویلین میں روایتی کھانوں، موسیقی اور دستکاری کے شاندار مظاہرے نے ملک کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ۔سیاحوں نے پاکستانی سیاحت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ پاکستانی سہولت کاروں کی جانب سے ویزا پالیسی سے متعلق اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں۔
