پاکستان ہر سطح پر صنفی مساوات کے حصول کی حمایت کرتا ہے،عاصم افتخار

پاکستان ہر سطح پر صنفی مساوات کے حصول کی حمایت کرتا ہے،عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر صنفی مساوات کے حصول کے عزم کو دہرایا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے ادارے کے صنفی مساوات کے بارے میں فرینڈز گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی ادارے کے نظام میں ہر سطح پر صنفی مساوات کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے صنفی برابری کی کوششوں میں خصوصی کردار ادا کیا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کمیونٹی ENGAGEMENT پلٹونز میں پندرہ فیصد خاتون افسران کی تعیناتی اور عملے میں پچاس فیصد خواتین کی شمولیت کے ذریعے یہ ہدف حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --