پاکستان نے جموں وکشمیرسے متعلق بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کومستردکردیا

پاکستان نے جموں وکشمیرسے متعلق بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کومستردکردیا

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی جانب سے CHATHAM ہاؤس لندن میں ایک تقریب کے دوران جموں و کشمیر سے متعلق بیان کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ بیان زمینی حقائق اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کو آزاد جموں وکشمیر کے بارے میں بے بنیاد دعوے کرنے کے بجائے گزشتہ77 برسوں سے اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے بڑے علاقوں کو خالی کرنا چاہئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --