ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کمیونیکیشن سیکٹر کے اقدامات میں تیزی

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کمیونیکیشن سیکٹر کے اقدامات میں تیزی

حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) کی معاونت سے کمیونیکیشن سیکٹر کے منصوبوں میں تیزی لارہی ہے۔سکھر، حیدرآباد موٹروے منصوبے کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ سیالکوٹ، کھاریاں (ایم12 )اور کھاریاں’راولپنڈی (ایم13 ) موٹروے کو بھی جلد مکمل کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

M-12 اور M-13 موٹر ویز کو چھ لین تک توسیع دینے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سفر کے وقت میں چالیس فیصد کمی متوقع ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آمدنی کو ترقیاتی منصوبوں میں موثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔این ایچ اے اور ملائیشیا کی ایک کمپنی کے درمیان M-9 منصوبے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --