گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس، سنی بینک، مری میں معروف ماہر تعلیم پروفیسر رضوان نصیر عباسی نے بطور انچارج پرنسپل چارج سنبھال لیا۔ وہ گزشتہ 20 سالوں سے اسی ادارے میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب انہیں ان کے شاندار تعلیمی کیریئر اور انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
پروفیسررضوان نصیر عباسی کی تعیناتی پر مری کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے میرٹ پر مبنی فیصلہ قرار دیا ہے۔ مختلف شخصیات نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ادارے کی ترقی اور طلبہ کی بہتر تعلیمی سہولیات کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔اس حوالے سے پروفیسر رضوان نصیر عباسی کا کہنا ہے کہ میں ادارے کی بہتری، طلبہ کی علمی ترقی، اور تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔ مری کے عوام اور تعلیمی حلقوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔