وزیرتوانائی کی کرغیز سرمایہ کاروں کو توانائی کے منصوبوں میں شرکت کی دعوت

وزیرتوانائی کی کرغیز سرمایہ کاروں کو توانائی کے منصوبوں میں شرکت کی دعوت

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کرغیز سرمایہ کاروں کو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں مواقع تلاش کرنے اور مختلف منصوبوں میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔اسلام آباد میں پاکستان میں کرغزستان کے سفیر آواز بیک اتاخانوف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قابل تجدید توانائی میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر زور دیا۔

وزیر نے سفیر کو توانائی کے شعبے میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی جاری اصلاحات کے بارے میں بتایا جس کا مقصد کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانا ہے۔کرغزستان کے سفیر نے توانائی کے شعبے میں پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے رابطوں میں تعاون بڑھانے سے علاقائی استحکام اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --